اقبال چوہدری نے شاہد لطیف گجر کی عیادت کی

اقبال چوہدری نے شاہد لطیف گجر کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسپین(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے ہفتہ کے روز بارسلونا اسپین کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر کی عیادت کی جو کہ علالت کے باعث بائعی دیبرون ہسپتال میں داخل ہیں، اس موقع پر اْن کے ہمراہ عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ اور نوید احمد اندلسی بھی موجود تھے۔ محمد اقبال چوہدری نے شاہد لطیف گجر سے اْن کی صحت اور جاری علاج کے متعلق دریافت کیا، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر شاہدلطیف گجر نے اْنھیں آگاہ کیا کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں اور اگلے چند روز میں ہسپتال سے فارغ ہو جائیں گے.