کراچی ،مچھلیوں کی افزائش کے عالمی دن پر تقریب کا اہتمام

کراچی ،مچھلیوں کی افزائش کے عالمی دن پر تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہی گیری اور مچھلیوں کی افزائش کے عالمی دن کے موقع پر آبی حیات کو درپیش مسائل سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے نیشنل سینٹر فار میری ٹائم کی جانب سے فن میلے کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماہی گیروں اور سمندری حیات کو لاحق خطرات پرعوام کو آگاہ کرنے کے لیے میری ٹائم میوزیم میں رنگا رنگ میلہ ا سجا اسٹالز پر مختلف اقسام کی مچھلیوں اور ان کی خوراک کو پیش کیا گیا ۔ میلہ میں بھوت بنگلہ میجک شو اور میوزیکل پروگرام کا تڑکا بھی لگایا گیا تھا۔نیشنل سینٹر فار میری ٹائم پالیسی ریسرچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمانڈر سجاد احمد کھر کا کہنا تھا کہ میلے کا مقصد سمندری حیات اور اس سے وابستہ افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ عوام کے لیے میلے میں تفریح کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا ۔