میٹرو کے برقی زینے اور لفٹیں روڈ کراسنگ کیلئے بھی استعمال ہو سکیں گی

میٹرو کے برقی زینے اور لفٹیں روڈ کراسنگ کیلئے بھی استعمال ہو سکیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتا ن میٹرو بس پراجیکٹ کے تر جمان نے کہا ہے کہ شہر ی بس اسٹیشنز پر لگنے وا لے برقی زینے اورلفٹ بس میں سوا ر ہو نے کے علا وہ شا ہر اہ کے دونوں طر ف آ نے جا نے کیلئے بھی استعما ل کر سکیں گے ۔ تر جمان نے گل گشت کے علا قے سے تعلق رکھنے وا لی تاجر تنظیمو ں کی طر ف سے پید ل چلنے وا لو ں کیلئے سٹیل بر ج تعمیر کر نے کے مطا لبے کے رد عمل میں کہاہے کہ گردیز ی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ما ر کیٹ ، خا ن ویلج رو ڈ ،صد یقیہ رو ڈ ، زکر یا ٹا ؤ ن اور گلشن مہر کالونی سے تعلق رکھنے وا لے شہری اور طلبا ء وطالبا ت روڈ کراسنگ کیلئے میٹرو بس اسٹیشن چو نگی نمبر 6 کے بر قی زینے جبکہ ضعیف اور معذور افراد لفٹ استعمال کر سکیں گے ۔ اس طر ح گو ل با غ ، پیر خو رشید کالونی ، عثما ن آ با د کے شہر ی اور طلبا ء وطالبا ت ضرور ت پڑ نے پر قر یبی واقع میٹرو بس اسٹیشن گل گشت کالو نی کے بر قی زینے اور لفٹ سسٹم کو استعما ل کر سکیں گے ۔در یں اثنا ء بسوں کی مانیٹر نگ اور سکیو رٹی کیلئے میٹرو بس رو ٹ پر متحر ک کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔یہ کیمر ے کما نڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر سے لنک کئے جائیں گے ۔ میٹرو بس رو ٹ پر لگنے و الی سٹر یٹ لا ئٹس کو روشن رکھنے کیلئے ڈبل سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ میٹرو بسو ں کے اوقات ختم ہو نے کے بعد بھی رات کے وقت لائٹس روشن رہیں۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھا رٹی نے تما م ٹکٹ ونڈنگ مشینوں کی چیکنگ کاکام مکمل کر لیا ہے ۔جن کی چند یو م میں اسٹیشنز میں تنصیب شروع کر دی جا ئے گی۔ان مشینوں کیلئے پور ے روٹس پر فائبر آپٹک کیبل بچھا دی گئی ہے ۔۔ ان جنریٹر کو بھی خود کا ر نظا م سے منسلک کیا گیا ہے اور اسٹیشن پر بجلی کی طلب زیا دہ ہو نے کی صو رت میں سو کلو واٹ کے بعد دوسو کلو واٹ کا جنر یٹر خود بخود آ ن ہو جا ئے گا ۔
میٹرو