نوشہرہ ،معمولی تکرار پر باپ بیٹے کو قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا

نوشہرہ ،معمولی تکرار پر باپ بیٹے کو قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپوٹ ) نوشہرہ کی مقامی عدالت نے نوشہرہ کلاں میں معمولی تکرار پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی عمر قید کی سزا پانے والے مجرم نے 3/1/2014کو معمولی تکرار پر باپ بیٹوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث با پ بیٹا موقع پر جابحق ہوگئے تھے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ حنا خان کی عدالت میں نوشہرہ کلاں کا ایک کیس چل رہا تھا جس میں خاقان ولد امیر خان اور اس کے بیٹے یونس خان ولد خاقان کے قتل کی دعویداری الیاس الحق ولد مسیح الحق پر تھی گذشتہ روز مقتولین کے وکیل محمد سعید خان ایڈوکیٹ نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کئے ایڈیشنل سشن جج نے وکلا ء کے دلائل سنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے الیاس الحق ولد مسیح الحق پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کو دفعہ 302 /34پی پی سی کے تحت عمر قید کی سزا سنادی ۔