ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے الیکشن تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مشاورت تیز

ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے الیکشن تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مشاورت تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے سالانہ الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، وکلاء کے گروپوں نے امیدواروں کے لیے مشاورت تیز کردی ، گزشتہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
روز جسٹس لا ئرز فورم کا مشاور تی اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران چودھری جاوید بشیر ، محمدسلیم خاں ، ذاکر حسین کا ٹھیا ، سجاد اقبال ڈلما، چودھری صادق ہنجرا، مراتب علی بھلر ، میاں الطاف حسین ، عبدالمجید ثاقب ، چودھری اعظم منیر ، میاں صلاح الدین اور میاں مسعود الحسن قریشی ودیگر وکلاء نے بھرپور شر کت کی اجلاس میں متفقہ طور پر آئندہ الیکشن 2017 ؁ء کے لیے امیدواروں کے چناؤ کے لیے تین رُکنی کمیٹی مقرر کی گئی جس میں ملک فاروق احمد، چودھری شفقت رسول ، میاں ارسلان فدا مترو ایڈووکیٹس شامل ہیں آخر پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی ، سلامتی کے لیے دُعا کی گئی ۔