کوٹ ادو ‘ ٹی ایم اے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘ احتجاجی مظاہرہ

کوٹ ادو ‘ ٹی ایم اے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘ احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹ ادو (تحصیل رپور ٹر) ایڈ منسٹر یٹر شپ دور میں عوا م بنیا دی مسا ئل حل کر نے کی بجا ئے کروڑوں روپے کے تر قیا تی و تعمیر اتی فنڈ ز ہڑپ کر لیے گئے ،ظلم کی انتہا کئی سا لوں سے ٹی ایم اے کے غر یب ملاز مین اور عملہ صفا ئی کی ما ہا نہ کرڑوں روپے کی گرانٹس بھی ہضم ،کی جا رہی ہیں ،ٹی ایم اے کو ٹ ادو میں عر صہ دراز سے تا ریخ کی بد ترین لو ٹ ما ر ،کرپشن اور بد عنوانیاں کر کے ملا زمین کو4/4ما ہ سے تنخو اہوں (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
سے محر وم رکھا جا رہا ہے ،گز شتہ دنو ں لیبر یو نین رہنما ؤں کے احتجا ج کر نے پر ٹی ایم اے حکا م کوٹ ادو کے عملہ صفائی کو4ماہ کی تنخواہوں کی بجائے ایک ایک تنخواہ دیکر ٹرخادیا تھا جبکہ سی او یونٹ سنانواں،دائرہ دین پناہ اور چوک سرور شہید کے ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ دیں جس پرکوٹ ادوسمیت چوک سرور شہید کے عملہ نے ٹی ایم او کوٹ ادو ملک مظہر محمود حیات کے خلاف پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بعد ازاں ٹی ایم او کوٹ ا ادو ملک مظہر محمود حیات کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جو کہ رات گئے تک جاری رہا،انہوں نے ملا زمین اور عملہ صفا ئی کی فو ری تنخواہیں ادا ئیگی مطا لبہ کیا ہے۔