ڈیرہ ،سینئر ایکسنز نظر انداز ،انچارج سٹور ایس ڈی او کو ویکسین کا چارج دینے کا انکشاف

ڈیرہ ،سینئر ایکسنز نظر انداز ،انچارج سٹور ایس ڈی او کو ویکسین کا چارج دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹیو پیسکو انور یوسفزئی کا پیسکو میں سینئر ایکسنز و ایس ڈی اوز کو نظر انداز کرتے ہوئے انچارج سٹور ایس ڈی او کو ایکسین سٹی ڈویژن کا چارج دینے کا انکشاف،صارفین رل گئے ۔لاکھوں روپے کے ناجائز جرمانے عائد،معاف کرنے سے انکار، کرپشن کی شکایت پر معطل ہونے والے میٹرریڈر کو اپنے دفتر میں تعینات کرلیا،واپڈا کالونی میں ریٹائر ہونے والے واپڈا اہلکار بھی قائم مقام ایکسین کی آشیر باد پر کوارڈنیٹرز پر قابض۔تفصیلات کے مطابق جون 2017کو معیاد مدت ملازمت ملنے کے بعد چیف ایگزیکٹیو پیسکو انور یوسفزئی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ رہ جانے والے واپڈا آفیسر پیر ثمر شاہ کو ایکسین سٹی ڈویژن اور بہترین کارکردگی ہونے کے باوجود ایس ڈی او کینٹ حز ب اللہ خان محسود کو تبدیل کیا۔جس کے بعد سٹور انچارج کو چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے ایکسین سٹی ڈویژن ڈیرہ کا اضافی چارج بھی دیا تھا ۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد سٹور روم بھی جانا چھوڑدیا ہے ۔ اور سٹور کا سارا دفتری کام وہ ایکسین کے دفتر میں کرتے ہیں دوسری طرف انہوں نے غریب صارفین پر لاکھوں روپے کے ناجائز جرمانے عائد کئے اور ان کو معاف کرنے سے بھی صاف انکار کیا ہے ۔ واپڈ اکالونی میں ریٹائرڈ ملازمین تاحال سرکاری کورٹرزپر قبضہ کئے ہوئے ہیں متعلقہ انچارج کو درجنوں مرتبہ زبانی اور تحریری آگاہ کیا گیا مگر کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے ۔ ڈی فیکٹو میٹرز تبدیل نہیں کئے جارہے ہیں متعلقہ اہلکار انکو بغیر نذرانہ ڈی فیکٹو میٹر تبدیل نہیں کرتے ہیں ۔ سٹی ڈویژن کے واپڈا صارفین روزانہ کی بنیاد پر واپڈا دفتر چکر لگالگا کر تھک گئے ہیں مگر ایکسین قائم مقام من پسند کے علاوہ ایک بھی فائل پر کام نہیں کرتے ہیں ادھر ایس ڈی او کینٹ کیلئیگرڈ سٹیشن سے ایس ڈی او تعینات کیا ہے معاملات سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کینٹ کو بھی مسائل کا سامنا ہے ۔ صارفین نے چیف ایگزیکٹیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افسران ڈیرہ میں تعینات کریں جو عوامی مسائل حل کریں۔