مخصوص نشستوں کے الیکشن، ن لیگ کی پوزیشن مستحکم، کئی علاقوں میں ٹاس سے فیصلہ

مخصوص نشستوں کے الیکشن، ن لیگ کی پوزیشن مستحکم، کئی علاقوں میں ٹاس سے فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی،میاں چنوں، روجھان، حاصل پور، منچن آباد، ظاہر پیر، ڈیرہ غازیخان، جھوک اترا(نمائندگان) مخصوص نشستوں کے میونسپل کمیٹیوں ،ضلع کونسل اور یونین کونسلوں کے انتخابات میں حسب سابق امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے ن لیگ دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہیں کئی علاقوں میں ووٹ ایک سے پڑنے پر بذریعہ ٹاس فیصلے کیے گئے وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق یونین کونسل نمبر84میں مخصوص سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوکسان امیدوار رانا غلام نبی (ن) لیگ اور آزاد لیاقت شاہ چار ، چار ووٹ حاصل کرگئے تھے گزشتہ روز دونوں امیدواروں کے درمیان ٹاس کی گئی جس میں رانا غلام نبی (ن) لیگ جیت گئے جس پر حامیوں اشفاق احمد بورانہ، راؤ ظہیر احمد ، راؤ نثاراحمد ، حاجی راؤ غلام نبی ودیگر نے مبارکباد پیش کی ہے وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کیمطابق میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر گزشتہ دنوں امیدوار دو خواتین عزائمہ امتیاز اور کوثر پروین کے تین تین ووٹ حاصل کرنے پر برابر ہو گئی تھی جس کی ٹاس ڈی ایل او عامر جا وید اور ریٹرنگ آفیسر محمد عاصم بھٹی اور امیدواروں پو لنگ ایجنٹوں کی موجود گی میں قرعہ اندازی کی تو عزائمہ امتیاز جیت گئی جس پر طاہر اقبال چودھری، رانا طاہر محمود نمبردار گروپ کے حامیوں نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور طا ہر اقبال چودھری ، رانا طاہر محمود خان ، زاہد اقبال چودھری، رانا فخر السلام ، شیخ محمد حسین ، عمار اعجاز، شیخ جاوید کالا ، مجید بھلر ، صادق کا شی ، عما نوائیل ساون ، جاوید مہران ، عظیم پڑھیار ، ظفر قریشی ، رضوان رحمانی سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق یو نین کونسل 58 امرت نگر کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چوہدری سلامت (چئیرمین) گروپ نے پانچوں مخصوص نشستیں بلا مقابلہ جیت لیں۔اِس موقع پرچےئرمین چوہدری سلامت اللہ رکھا و نو منتخب کونسلرز خان واجد علی بنگش،چوہدری عمانوایل گل،سنی فرمان،مسز سبیتا آصف اور مسز زبیدہ شکیل کو معززینِ علاقہ نے ہار پہناتے ہوئے خصوصی مبارک باد دی۔علاوہ ازیں چوہدری صابر خورشید جنرل کونسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی سیاسی طاقت کا لوہا منوایا ہے خان پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلع کونسل رحیم یار خان مخصوص اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) اور حاجی محمد ارشد جاوید گروپ کے کرشن رام نے ٹاس کے ذریعے کامیابی حاصل کر لی واضح رہے کہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کرشن رام اور پیپلز پارٹی کے پنوں رام نے 21/21مساوی ووٹ حاصل کئے تھے جس پر کل بروز پیر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ریاست علی کی موجودگی میں دونوں امیدواروں کی موجودگی میں ٹاس پر فیصلہ ہوا جس پر مسلم لیگ (ن) اور چئیرمین بھٹہ شیخاں حاجی محمد ارشد جاوید گروپ کے کرشن رام کامیاب ہو گئے روجھان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق میونسپل کمیٹی روجھان میں مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوئے تھے جس پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں سے کوئی بھی کامیاب نہ ہوا تھا جس پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو بذریعہ ٹاس قسمت آزمائی کا موقع ملا جس پر خواتین کی تین مخصوص نشستوں پر قرعہ اندازی کی گئی جس میں سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ دو خواتین کامیاب قرار پائیں جبکہ ایک نشست پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ، جبکہ یوتھ کی واحد نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے منیر احمد مزاری کامیاب قراد دیئے گئے اور کسان کی نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار فاروق احمد مزاری بذریعہ ٹاس منتخب ہوگئے جبکہ اقلیت کی واحد نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے صاحب نے کامیابی حاصل کی۔ یوں کل چھ مخصوص نشستوں میں سے تین امیدوار مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ کامیاب قرار پائے اور تین پر پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کی۔ ان نشستوں کے بعد میونسپل کمیٹی روجھان میں عجیب صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 جبکہ مسلم لیگ ن کے 9 ممبران ہوگئے حاصل پور سے نامہ نگار کیمطابق حاصل پور حلقہ 274 پی پی کی 13یونین کونسلوں میں تقریبا 65 مخصوص نشستوں پر انتخابات عمل میں لائے گے مسلم لیگ ن نے یونین کونسلوں میں بھی کلین سویپ کیا جبکہ میونسپل کمیٹی حاصل پور کے تمام امیدوار مسلم لیگی ن کے پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں پنجاب کی واحد تحصیل حاصل پور جس میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں منچن آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تحصیل منچن آباد کی پانچ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہو گئے ،تفصیلات کیمطابق یو سی نمبر 6 شہباز پور میں منور بی بی ،نسرین بی بی خواتین نشستوں پر جبکہ کسان کی سیٹ پر مظہر حسین اور یوتھ کیلئے محمد احمد کامیاب قرار پائے ،اسی طرح یو سی نمبر 7 بونگہ اکبر ماڑی نہال میں یوتھ کی سیٹ پر محمد عمران کامیاب ہوئے جبکہ فرزانہ عتیق ،شمیم اختر اور محمد فیاض قبل ازیں ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ،یو سی 12 حسن والا میں بسم اللہ بی بی ،بشیراں بی بی ،وقار الحسن اور غلام مصطفی کامیاب ہوئے ،یو سی نمبر 23 محمد پور سنساراں میں خورشید بی بی ،نواب بیگم عرف نباں ،منیر اور آصف علی جبکہ یو سی نمبر25 کبوتری میں غلام مرینہ ،نجمہ بی بی ،محمد زمان ،محمد نعیم آرائیں باالترتیب خواتین کسان اور یوتھ کی نشستوں پر کامیاب ہو گئے ظاہر پیر سے نمائندہ خصوصی کیمطابق یونین کونسل جام پور میں مخصوص نشتوں کے الیکشن میں مشرف خان گروپ نے تمام مخصوص نشتوں پر کامیابی حاصل کر لی ، ٹوٹل 8 ووٹوں میں سے ن لیگ نے 7 جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی گروپ نے نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا، تاریخی کامیابی کے بعد چئیرمین یونین کونسل جام پور سردار مشرف خان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کامیابی کا سہرہ موضع ملک پور کی سیاسی و سماجی شخصیت جام عبدالغنی کو جاتا ہے جنکی عوام دوست پالیسیوں کے باعث 1983سے لیکر آج تک اپنا موضع کلین سوئیپ کرتے آئے ہیں ، یونین کونسل جام پور میں یوتھ کونسلرکی سیٹ پر جام عبدالغنی کے صاحبزادے جام محمد رمضان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے، وائس چئیرمین یوسی جام یعقوب احمد نے کہا ہے کہ ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر ماڈل یونین کونسل بنائیں گے ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کیمطابق میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کی دس نشستوں پر نونشستوں پر مسلم لیگ ن کے اُمیدوار اور خواتین کی چار میں سے ایک نشست پر ٹاس کے ذریعے کھوسہ گروپ کی خاتون اُمیدوار کامیا ب ہوئی کھوسہ گروپ ایک خاتون نشست پر کامیابی پر خوشی سے بغلیں بجارہاہے کھوسہ گروپ کی تنزلی پر دلی ہمدردی ہے پارٹی سے بے وفائی کرنے والے کرپشن کمیشن مافیا کی پانچ سال سرپرستی کرنے والے کھوسہ سردار اپنی بوئی ہوئی فصل کاٹ رہے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن،ڈیرہ غازیخان سرداروں کی نہیں مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کے یوسی چےئرمینوں کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا یوسی چیئرمین شیخ اسرار احمد ،شاہد خان بغلانی ،شاہد حمید چانڈیہ ،محمد سرور صدیقی ،محمد اسلم کھلول ،سید دلاور شاہ ،شیخ نقیب ،ابصار احمد لودھی ،ظفر طاہر مستوئی،سردار ذوالقرنین خان لشاری ،میاں سلطان محمود ڈاہا،ملک فہیم امجداجلاس میں شریک تھے جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق یونین کونسل 17میں ہونیوالی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں کھوسہ گروپ کے جیتنے والے یوتھ کے محمد محمد عرفان اور ایک لیڈی کونسلر بھی کامیاب ہوئیں اور لیبر کونسلروں کے لیے ٹاس کیا گیا مقابلہ کانٹا دار رہا جیتنے والوں کو چےئرمین ناظم الدین خان بزدار اور وائس چےئرمین مومن خان لغاری نے مبارکباد پیش کی ،بعد میں مشترکہ طور پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پینل مضبوط ہو چکا ہے دوستوں کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے اس موقع پر حاجی عبدالرشید خان وڈانی، محمد رمضان خان جنرل کونسلر، محمد لطیف لغاری، حاجی فیاض خان دستی، ملک محمد دلشاد، لکھی خان، کریم بخش خان اوڈھانہ، محمد عامر خان لاشاری، یٰسین خان مرادآنی، حاجی رحمت اللہ مرادآنی، اللہ وسایا لغاری، مرزا خان مرادآنی، ہدایت اللہ خان، مشتاق احمد خان وڈانی، حاجی فقیر بخش ، خدا بخش خان مٹاک، محمد حسین خان چانڈیہ، ملک اللہ ڈیوایا مسن ، محمد امین خان مہتر، میر محمد خان لغاری، جیون خان لغاری کے علاوہ کثیر تعدادمیں یوسی کارکنان موجود تھے۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق UC-2 چورہٹہ سندھ شمالی ڈیرہ کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں چےئرمین اور وائس چےئرمین کے گروپ کا پورا پینل کامیاب ہو گیا۔ کامیاب ہونے والے نوجوان یوتھ ونگ محمد الیاس خان کھلول، حاجی دین محمد پنوار، حاجی بشیر احمد پنوار، غلام عباس کھلول، محمد طارق خان شامل ہیں۔ حاجی رحیم بخش زنگلانی، لیبر کونسلر منتخب ہوئے جن کو لشاری برادری ،پنوار برادری، زنگلانی برادری ، کھلول برادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔ چےئرمین محمد اسلم خان کھلول ، وائس چےئرمین عمران اللہ خان لشاری نے منتخب ہونے والے کونسلر حضرات کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہماری یونین کونسل میں تمام جنرل کونسلر ،یوتھ کونسلر، لیبر کونسلر، کسان کونسلر ایک ہی پینل سے ہیں اور سب متحد ہیں۔ہم سب مشاورت کے ساتھ مل جل کر یونین کونسل میں ترقی لائیں گے۔ اور اس یونین کو مثالی بنائیں گے اس موقع پر حاجی قاسم خان لشاری ،اللہ بخش خان لشاری، محمد اعجاز خان بگٹی، محمد افضال پنوار، جعفر خان پنوار، فیاض حسین پنوار، ملک منظور احمد خان، خالد حسین زنگلانی، محمد عظیم خان زنگلانی، نور محمد زنگلانی، واحد بخش زنگلانی، حبیب خان زنگلانی، میر بخش زنگلانی، جمال زنگلانی، بھی موجود تھے آخر میں کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور دعا کرائی۔