چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت سے انکار کردیا

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت سے انکار کردیا
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12مئی کیس کی سماعت سے انکار کردیا ۔

آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے سانحہ بارہ مئی کیس کی ساعت سے معذرت کر لی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بارہ مئی از خود نوٹس کیس ری اوپن کرنے کے معاملے کی ساعت ہونا تھی تاہم بینچ کے سربراہ نے کیس سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد مقدمہ سماعت کیلئے بینچ نمبر 2میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی تقرری غیر قانونی قرار دیدی 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سانحہ بارہ مئی کے متاثرین میں شامل ہوں کیس نہیں سن سکتا ۔ ”میرے ڈرائیور نے ا س پر بیتنے والی روداد لکھی تھی “۔