جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری ،لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے

جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری ،لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے
جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری ،لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ۔جاپان کی حکومت کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز فوکو شیما کے ساحل کا قریبی علاقہ ہے ۔

اسرائیل ایک جگاڑ ہے، مجھے یہ لفظ بہت پسند ہے، اسرائیلی صدرروفین ریفلین
تفصیلات کےمطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے جاپان کے مشرقی ساحل پر7.4اعشاریہ شدت سے زلزلہ آیاجس کے بعد جاپانی حکومت نے سونامی کی وراننگ جاری کر دی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ سمندر میں تین میٹر اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 تھی جو جاپان کے مشرقی جزیرے ہونشو کے قریب آیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں آنے والے 20 فیصد زلزلے جاپان میں آتے ہیں جن کی شدت چھ اعشاریہ صفر یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق اب تک اونہاما پورٹ پر دو فٹ اونچی لہریں آ چکی ہیں تاہم اب بھی مزید اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ موجود ہے۔یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں جنوبی کوماموٹو میں آنے والے زلزلے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ جاپان میں پانچ سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی میں تقریباً 18,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔