عمران خان نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ کے بعد حامد خان نے الیکشن کمیشن میں بھی کیس لڑنے سے معذرت کر لی

عمران خان نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ کے بعد حامد خان نے الیکشن کمیشن میں بھی کیس ...
عمران خان نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ کے بعد حامد خان نے الیکشن کمیشن میں بھی کیس لڑنے سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں نا اہلی کے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا گیا ،حامد خان نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نا اہلی کیس لڑنے سے بھی معذرت کرلی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی اور ان کی جگہ نعیم بخاری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

میں نے غریب کے مسائل کے ساتھ شادی کی ہے :شیخ رشید

عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے کیس سے معذرت کر لی جو کہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ، مجھے کیس سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے ۔ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر لی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما لیکس کیس لڑنے سے بھی معذرت کر لی تھی ۔واضح رہے کہ مختلف کیسوں میں عمران خان عدالتوں سے وقت مانگنے پر کئی سیاسی رہنماﺅں کی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔پاناما لیکس کیس میں بھی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت اس معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے اس لیے عدالت میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -