پاناما لیکس : سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی ناہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کل ہو گی

پاناما لیکس : سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی ناہلی کیلئے دائر ...
پاناما لیکس : سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی ناہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاناما لیکس کیس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کل ہو گی ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی درخواستوں کو کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت سے انکار کردیا

سپریم کور ٹ نے 15نومبر کو عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی تاہم ابھی تک ان کی طرف سے سپریم کورٹ میں جواب جمع نہیں کرا یا گیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی تقرری غیر قانونی قرار دیدی 

مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس میں ان کی آف شور کمپنیانیوں کا انکشاف ہوا ہے تاہم دونوں رہنماﺅں نے ان کمپنیوں کو اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا جس پر انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس کیس میں بھی حامد خان نے عمران خان کا کیس لڑنے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے اور وہ عمران خان کا مقدمہ لڑیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -