آئیڈ یاز نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ،مالی سال 2016-17میں مجموعی ملکی پیداوار 5فیصد تک لے جائیں گے :وزیر اعظم

آئیڈ یاز نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ،مالی سال 2016-17میں مجموعی ملکی ...
آئیڈ یاز نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ،مالی سال 2016-17میں مجموعی ملکی پیداوار 5فیصد تک لے جائیں گے :وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی پیداوار 4.71فیصد ہے جو گزشتہ 10سال میں سب سے زیادہ ہے ، 2016-17میں مجموعی ملکی پیداوار 5فیصد تک لے جائیں گے ،ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں ،موڈیز اور اسٹینڈرڈ ز اینڈ پورز نے پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی ہے ۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016کی افتتاحی تقریب ،وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت سول اور عسکری حکام کی شرکت
کراچی کے ایکسپوسنٹر میں آئیڈ یاز 2016کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئیڈ یاز 2016میں شرکت پر خوشی ہے،آئیڈ یاز نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ہے ،نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہم معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شرح سود ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے ،پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان دفاعی صنعت کی ترقی کے لیے بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پایا جا رہا ہے اور ملک میں توانائی کی صورتحال میں نمایا ں بہتری آئی ہے، ہم ملک میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -