ریاض فتیانہ کاعوام لیگ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان

ریاض فتیانہ کاعوام لیگ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان
ریاض فتیانہ کاعوام لیگ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی سیاست پر سموگ چھا چکی ہے, پچانوے فیصد غریب و متوسط طبقہ کو پانچ فیصد ارب پتی اشرافیہ کے استحصال سے مزید بچانے کیلئے25نومبر کو لاہور میں انقلابی سیاسی جماعت عوام لیگ کا اعلان کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد کارکنان شریک ہو کر اشرافیہ کے خلاف طبقاتی جنگ کا آغاز کریں گے۔ اس بات کا اظہار مجوزہ ترقی پسند نوموز سیاسی جماعت عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے جنگ کے دفترکے دورے کے دوران کہی۔

پاناما لیکس : سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی ناہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کل ہو گی

ریاض فتیانہ نے کہا کہ 70 سالہ سیاسی تاریخ نے عوام کو بدحالی، ناانصافی، کرپشن، ظلم و جبر، جہالت اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لہٰذا اب ہم عوام استحصال اور سامران کے خلاف ایک تاریخ ساز جدوجہد اور انقلاب کیلئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم، نوجوان، مزدور، کسان، وکلا، اساتذہ، چھوٹا تاجر، دانشور، بیرون ملک پاکستانی اور بلدیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن موجودہ نظام سے بیزار ہو چکے ہیں۔ لہٰذا معاشی و سیاسی طاقت اشرافیہ سے چھین کر عوام کو منتقل کرنے کے لئے اور وقت کی یزیدی قوتوں کو سرنگوں کرنے کے لئے میدان میں آ گئی ہیں۔

مزید :

قومی -