3سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین، 12سالہ ملزم گرفتار

3سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین، 12سالہ ملزم گرفتار
3سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین، 12سالہ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ( ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں زیادتی میں ناکامی پر3سالہ بچی کو اینٹیں مار کر قتل کرنے پر12سالہ ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 5ماہ قبل دھلے کے علاقہ سوئیاں والا کھوہ کے رہائشی طالب کی تین سالہ بیٹی زنیرہ 8مئی کو گھرسے اچانک لا پتہ ہو گئی تھی جس کی نعش 7گھنٹے بعد گھر کے قریبی قبرستان سے برآمد ہوئی تھی ، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ، پولیس نے طالب کے کارخانے میں کام کرنیوالے 12سالہ عظیم کو شک گزرنے پر حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے زنیرہ کو گھر کے قریبی قبرستان میں لیجا کر ذیادتی کی کوشش کی بچی کے رونے پر اس نے اینٹیں مار کر اسے قتل کر کے نعش قبرستان میں پھینک دی تھی، پولیس نے گرفتار ملزم کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -