نئے آرمی چیف کا فیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا:خواجہ آصف

نئے آرمی چیف کا فیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا:خواجہ آصف
نئے آرمی چیف کا فیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے  کہا کہ جنرل راحیل شریف کامیابیاں چھوڑکرجارہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی کے ساتھ لڑی گئی، کراچی میں امن قائم ہوا ، نئے آرمی چیف کے کندھوں پربڑی ذمہ داریاں ہوں گی،وزیراعظم کی آرمی چیف اوررفقا کے ساتھ مشاورت ہوگی،نئے آرمی چیف کا فیصلہ رواں ہفتے فیصلہ ہوجائے گا،وزیراعظم نوازشریف اپنے رفقا اور جنرل راحیل شریف سے بھی مشاورت کررہے ہیں،جنرل راحیل شریف کی رائے اہم ہوگی۔

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں برق رفتار تبدیلیوں کا موسم آگیا جو آئندہ ہفتے سے نظر آئینگی ،نیا آرمی چیف اپنی ٹیم لائے گا،نیا سی جی ایس اور نیا آئی ایس پی آر سربراہ ہو گا،اس حوالے سے 28نومبر کا دن بہت اہم ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نیوی ،ایئر فورس سے ہو یا پاک فوج سے ،یہ بھی وزیر اعظم کی صوابدید ہے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا کہ وزیر اعظم کے ذہن میں کیا ہے اس بارے میں احتیاط بہتر ہے۔

آرمی چیف نے مزید 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی : آئی ایس پی آر

فوج میں آئندہ تبدیلیوں کے حوالے سے ایئر مارشل (ر) شہزاد چوہدری نے کہا کہ جہاں فوج آپریشنل صورتحال میں ہے وہاں ان کی کمان کی تبدیلیاں بتدریج مرحلہ وار ہوں گی۔یکدم تبدیلی عمل میں نہیں آئے گی ،سٹاف کے اندر واضح تبدیلیاں ہوں گی,میرے خیال میں ڈی جی آئی ایس آئی تبدیل نہیں ہوں گے ،پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔نئے آرمی چیف کاکمان کرنے کا سٹائل اپنا ہو گا اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ جنرل راحیل شریف کی چھاپ ہو گا۔ان کی ترجیحات میں اتنی زیادہ تبدیلی نہیں ہو گی مگر سٹائل تبدیل ہو گا۔ممکن ہے ترجیحات میں فرق آجائے لیکن حکمت عملی میں فرق آنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف خبریں بناتے تھے تو وہ میڈیا میں رہتے تھے ، نیا چیف خبریں بنائے گا تو خبروں میں رہے گا۔اس سلسلے میں آئی ایس پی آر کا رول بہت اہم ہے ممکن ہے کہ آئی ایس پی آر ویسے ہی چلتا رہے۔

مزید :

قومی -