بھارتی کپتان ویرات کوہلی بال ٹمپرنگ جیسی شرمناک حرکت پکڑے گئے، ہنگامہ برپا ہو گیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بال ٹمپرنگ جیسی شرمناک حرکت پکڑے گئے، ہنگامہ برپا ...
بھارتی کپتان ویرات کوہلی بال ٹمپرنگ جیسی شرمناک حرکت پکڑے گئے، ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اور ان کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی بال ٹمپرنگ جیسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ان کے خلاف ایکشن لیتی ہے یا پھر اس حرکت کو نظرانداز کر دیا جائے گا۔

بال ٹمپرنگ، جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسس پر 100 فیصد جرمانہ عائد
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی اس میچ کے دوران اپنے منہ میں رکھی ایک خاص قسم کی گولی سے نکلنے والے فلائیوا کے ذریعے گیند کو چمکا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے گیند کا چمڑہ بہت زیادہ چمکیلا ہو جاتا ہے اور گیند اور بھی زیادہ سلپ کرتا ہے جس کے باعث بلے باز کو کھیلنے میں شدید مشکلات پیش آتی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالکل اسی طرح کی بال ٹمپرنگ کا الزام جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر بھی عائد ہوا ہے اور انہیں اس پر میچ کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ انہیں سزا ملنے پر جنوبی افریقہ کے کوچ نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی ایسا کرتی ہیں جس کے بعد بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ویڈیو سامنے آئی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کا اشارہ اس جانب ہی تھا۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بلے بازوں میں یونس خان کا چھٹا نمبر، باﺅلرز میں یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کیساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ فاف ڈوپلیسس اور ویرات کوہلی ایک ہی طرح کی ٹمپرنگ کر رہے ہیں اور اگر جنوبی افریقی کپتان کو سزا دی جا سکتی ہے تو پھر آئی سی سی کو بھارتی کپتان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں بھی سزا دینی چاہئے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -