اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 107روپے 55پیسے ہو گئی ۔
تفصیل کے مطابق منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے جبکہ قیمت فروخت 107روپے 55پیسے ہو گئی ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس کی قیمت خرید 104روپے 40پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 60پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔

مزید :

بزنس -