شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر سے پیداوار شروع

شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر سے پیداوار شروع
شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر سے پیداوار شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر سے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی گھر میں مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ بجلی گھر سے اگلے سال مارچ تک 750 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی جبکہ دسمبر 2017ءتک بجلی گھر سے مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ بجلی گھر سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ بھکی بجلی گھر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی مربوط حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ‎

مزید :

اسلام آباد -