پانالیکس کیس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل ،پاناما لیکس کیس کے ثبوت ہیں لیکن عدالت میں پیش کرنے کافیصلہ وکلاء کریں گے:عمران خا ن

پانالیکس کیس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل ،پاناما لیکس کیس کے ثبوت ہیں لیکن ...
پانالیکس کیس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل ،پاناما لیکس کیس کے ثبوت ہیں لیکن عدالت میں پیش کرنے کافیصلہ وکلاء کریں گے:عمران خا ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامالیکس کیس پر چارکنی لیگل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیاہے جس کی سربراہی نعیم بخاری کریں گے ،چیئر مین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ کیس کے حوالے سے ثبوت ہیں لیکن عدالت میں پیش کرنے کافیصلہ وکلاء کریں گے،پاکستان  میں کبھی طاقتور کر پکڑا نہیں گیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کیس پر چار رکنی لیگل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں بابر اعوان،سکندر امنگ ملائکہ بخاری شامل ہیں جبکہ اس کی سربراہی نعیم بخاری کریں گے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ شروع میں پاناما لیکس کی کیس کی درخواست نعیم بخاری نے کی تھی اس لیے سربراہی بھی وہی کریں گے ،حامد خان پاناما لیکس کیس سے میڈیا کے دباﺅ کے باعث الگ ہوئے ہیں اور ان کے دستبردار ہونے پر افسوس ہے ۔دورہ لندن سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہناتھا کہ وہ لندن ثبوت ڈھونڈنے نہیں بلکہ بچوں سے ملنے کیلئے گئے تھے اور صرف بیٹوں سے ہی ملاقات ہوئی ،میرے بیٹوں کے پاس پاناما لیکس کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے تین تقریریں کیں لیکن کہیں بھی قطری شہزادے کا نام نہیں لیا لیکن عدالت میں جواب دینا پڑ گیا تو قطری شہزادے نے چھلانگ لگا دی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ وکلاءکی ٹیم سے مطمئن ہوں ،پاناما لیکس کیس پاکستان کا ہے اور تحریک انصاف عدالت کی مدد کر رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ قطری شہزادے نے جو خط دیاہے اس کے باعث کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں ۔صحافی کے تیسری شادی سے متعلق سوا ل کے جواب میں عمران خان کا کہناتھا کہ ’دعا کریں شادی سنت رسول ﷺ ہے۔‘

مزید :

اسلام آباد -