ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر منتخب ، یکم دسمبر سے تنظیم سازی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا: قمر زمان کائرہ

ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر منتخب ، یکم دسمبر سے تنظیم سازی کا دوسرا ...
ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر منتخب ، یکم دسمبر سے تنظیم سازی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا: قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا جبکہ پورے پاکستان کی تنظیم سازی کا عمل یکم دسمبر 2016 سے شروع کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے دیگر سینئر رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد 30 نومبر کو یوم تاسیس منائیں گے ۔ یوم تاسیس کے بعد دوسرے مرحلے کی تنظیم سازی کیلئے سات روزہ اوپن ہاؤس ہوگا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر کے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔

’موبائل فون پر اپنی تصویر کھینچی تو ایسا انکشاف کہ فوری ڈاکٹر سے ملنے بھاگی‘ ملئے اس خاتون سے جس کی زندگی اس کے موبائل فون نے بچالی، وقت سے پہلے ہی کینسر کی اطلاع دے دی
انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری یکم دسمبر کو بلوچستان کے ایک ڈویژن کے ضلع کے عہدیداران کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد 2 دسمبر کو جنوبی پنجاب ، 3 دسمبر کو خیبر پختونخوا ، 4 دسمبر کو سندھ ، 5 دسمبر کو پنجاب اور 6 دسمبر کو آزاد جموں و کشمیر کے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس اوپن ہاؤس میں کسی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی بلکہ کسی بھی دن ملک بھر کے کسی بھی حصے کے کارکنان شریک ہوسکیں گے اور انہیں سوال و جواب کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سات روزہ اوپن ہاو¿س کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی جو ڈویژنز بچیں گی ان کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو خود وہاں جا کر انٹرویوز کرکے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔

آرمی چیف نے مزید 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی : آئی ایس پی آر

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے رہنما جمیل سومرو نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکڑ عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا ہے جبکہ سعید غنی پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور شہلارضا کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیم سازی کی  تفصیلات  جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے بتایا کہ علی مدد جتک کو پی پی پی بلوچستان کاصدراور اقبال شاہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ہمایوں خان کو صدر جبکہ فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -