کچھ لوگوں کے کان کے اوپر پیدائشی طور پر اس طرح کا سوراخ ہوتا ہے، ایسا کیوں ہے اور اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ اصل وجہ جانئے

کچھ لوگوں کے کان کے اوپر پیدائشی طور پر اس طرح کا سوراخ ہوتا ہے، ایسا کیوں ہے ...
کچھ لوگوں کے کان کے اوپر پیدائشی طور پر اس طرح کا سوراخ ہوتا ہے، ایسا کیوں ہے اور اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ اصل وجہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) کچھ لوگ کان کے قریب یا اوپر اس طرح کے سوراخ کےساتھ پیدا ہوتے ہیں،ایسے لوگوں کی شرح بہت کم ہے لیکن پھر بھی سائنسدان اس کا کھوج لگانے میں مصروف تھے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کوئی خلائی مخلوق نہیں بلکہ یہ پری آرکیولر سائنس(preauricular sinus)کا شکار ہیں۔ایشیاءاور افریقہ میں اس سے متاثر لوگوں کی شرح چارفیصد،برطانیہ میں ایک اور امریکہ میں ایک فیصد سے بھی کم ہے۔اس نشان کو سائنسدان پیدائشی قرار دیتے ہیں اوراس کا پہلی بار پتاVan Heusingerنامی سائنسدان نے1864ءمیں لگایا تھا۔کچھ لوگوں میں یہ نشان ایک طرف ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کے دونوں کانوں کے پاس یہ نشان ہوتا ہے۔

ارجنٹائن میں ایک ایسی مچھلی پکڑ ی گئی کہ مچھیروں کی ہوائیاں اڑ گئیں، پورا شہر ہی خوف سے کانپ اٹھا
بزنس انسائیڈر نے ایک حیاتیات دان(بائیولوجسٹ )نیل شوبین کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ مچھلی سے موجود صورت میں آنے کے ارتقائی عمل کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ یہ نشان مچھلی کے گلپھیڑوں کی باقیات ہوسکتی ہیں۔اگر کسی بھی انسان کے یہ نشان موجود ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے نہ توکوئی بیماری لاحق ہوتی ہے اورنہ ہی کوئی دوسرا مسئلہ۔کبھی کبھار ان میں انفیکشن ہوجاتی ہے جن کا علاج انٹی بائیوٹکس سے کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -