ایل اوسی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنےکاالزام بے بنیاد ہے :دفتر خارجہ

ایل اوسی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنےکاالزام بے بنیاد ہے :دفتر خارجہ
ایل اوسی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنےکاالزام بے بنیاد ہے :دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دفتر خارجہ نے بھارت کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنے کے جھوٹے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیاہے،بھارتی رپورٹ ایک گھڑی ہوئی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ ایل اوسی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنےکاالزام بے بنیاد ہے ،رپورٹ ایک گھڑی ہوئی اور پاکستان کو بدنام کرنےکی کوشش ہے،پاک آرمی کسی بھی غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے،پاک فوج نہ ہی کسی غیر اخلاقی،غیر پیشہ وارانہ سرگرمی کی حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی،ورکنگ باو¿نڈری یابین الاقوامی سرحد پارکسی جارحیت کا جواب دینے کوتیارہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت شہریوں کو نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہاہے،حقیقت میں بھارت 2003کے سیز فائر کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے کچھ دیر قبل جھوٹا دعویٰ کیاتھا کہ بھارتی فوج کے لائن آف کنٹرول پر3جوان ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی لاش مسخ شدہ تھی جبکہ فوجیوں کو مچھیل سیکٹر میں ہلاک کیا گیا ہے۔بھارت کے بے بنیاد الزام کو پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کر دیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -