پی ٹی آئی کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں کیس شریف فیملی کے خلاف جارہا ہے ،نواز شریف کو عدالت کٹہرے میں بلائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا: اعتزاز احسن

پی ٹی آئی کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں کیس شریف فیملی کے خلاف جارہا ہے ،نواز ...
پی ٹی آئی کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں کیس شریف فیملی کے خلاف جارہا ہے ،نواز شریف کو عدالت کٹہرے میں بلائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں کیس شریف فیملی کے خلاف جارہا ہے،نواز شریف کوعدالت کٹہرے میں بلائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا-
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین نواز تسلیم کرچکے ہیں کہ لندن کے فلیٹس ہمارے ہیں،شریف خاندان اپنی جائیداد کا اعتراف کرچکا ہے،پی ٹی آئی کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں کیس شریف فیملی کے خلاف ہے،نواز شریف کو ہی عدالت کٹہرے میں بلائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا،وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کے بیانات بھی تضاد کے زمرے میں آتے ہیں۔

"We are One" پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ایک بار پھر یہ نعرہ سچ کر دکھایا
انہوں نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے پیش نہ ہونے سے نقصان ن لیگ کا ہی ہوگا،وکلا نے بتایا ہے ان کو کہ وہ پھنس رہے ہیں،شریف فیملی کی کہانی ایک دوسرے سے ملتی نہیں ہے،7سے 8ارب کی جائیداد خریدی گئی ہے اتنا پیسہ کہاں سے آیا ہے،ان کے بیانات کے تضاد کے بعد قطری شہزادے کا خط آگیا ہے،جو کچھ قطری شہزادے نے خط میں کہا ہے اسے ثابت بھی کرنا ہوگا۔

مزید :

قومی -