کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی قائم کردی: میاں عامر محمود

کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی قائم کردی: میاں عامر محمود
کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی قائم کردی: میاں عامر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئر مین میاں عامر محمودنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ڈی ٹی ایچ معاملات پر حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ کیبل آپریٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کر نے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں کیبل نشریات بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ پی بی اے کے ساتھ 3 سے4 گھنٹے تک میٹنگ جاری رہی جس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کیبل آپریٹرز کے تحفظات دور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی بی اے کیبل آپریٹرز کیساتھ کھڑی ہے اور اگر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو کیبل چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

قومی -