سگریٹ فروشوں کی شامت آگئی ،ایک کھوکھاسیل6دکاندار وں کوگرفتار کر لیاگیا

سگریٹ فروشوں کی شامت آگئی ،ایک کھوکھاسیل6دکاندار وں کوگرفتار کر لیاگیا
سگریٹ فروشوں کی شامت آگئی ،ایک کھوکھاسیل6دکاندار وں کوگرفتار کر لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے تعلیمی اداروں کے باہر سگریٹ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تمام تعلیمی اداروں کے باہر سگریٹ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے9 کھوکھوں سے بڑی مقدار میں سمگل شدہ شیشہ اور سگریٹ برآمد ہوئے ہیں جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ایک کھوکھے کو سیل کرتے ہوئے6دکانداروں کو گرفتار کرلیاہے۔

نوبیاہتا دلہن نے سمجھا کہ ماں بننے والی ہے، خوشی خوشی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے معائنہ کرنے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، وہ حاملہ نہ تھی بلکہ۔۔۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد ہے لیکن دکانداروں نے پابندی کے تمام احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی من مانی جاری رکھی ۔محکمہ صحت نے بھی سگریٹ فرشوں اور کھوکھوں کے مالکان کو بیسیوں بار آگاہ کیا تھا کہ اپنے کھوکھے تعلیمی اداروں سے دور رکھیں پر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی جس کے بعد کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -