ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کوجھوٹے ، گھٹیاترین انسان قرار دینے کے بعد اپنی طے شدہ ملاقات منسوخ کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کوجھوٹے ، گھٹیاترین انسان قرار دینے کے بعد اپنی طے شدہ ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کوجھوٹے ، گھٹیاترین انسان قرار دینے کے بعد اپنی طے شدہ ملاقات منسوخ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہوتے ہی امریکہ میں صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے،نومنتخب امریکی صدر نے صحافتی اداروں کو بددیانت،صحافیوں کوجھوٹے ، گھٹیاترین انسان قرار دینے کے ایک روز بعد ہی اپنی طے شدہ ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے۔
بر طانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں نیویارک ٹائمز کے صحافیوں سے ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملاقات کی شرائط تبدیل کر دی تھیں،اخبار کے اہلکار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس میٹنگ کو آف دی ریکارڈ رکھنا چاہتے تھے لیکن اخبار نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اخبار نے مزید کہا کہ انھیں ملاقات کی منسوخی کی اطلاع ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ سے ملی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ملک کے نامور ٹی نیٹ ورکس کے صحافیوں کو ٹرمپ ٹاور میں بلا کر آف دی ریکارڈ ملاقات میں الیکشن کے دوران میڈیا کی کوریج پر انھیں برا بھلا کہا، اس ملاقات میں نومنتخب صدر نے صحافیوں کو جھوٹااور گھٹیا ترین انسان قرار دیا ۔

اوپر اوپر سے تنقید لیکن دراصل ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران سعودی عرب میں کیا کام کرنے میں مصروف تھے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پوری دنیا میں کسی نے سوچا بھی نہ تھا
واضح رہے کہ صدراتی انتخاب میں جیت کے دو ہفتے گزرنے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بھی پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کیا ہے،سابق صدر جمی کارٹر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نومنتخِب صدر انتخاب کے دو ہفتے گزرنے کے باوجود پریس کانفرنس نہیں کی ہے۔