عدالت کا حکم سر آنکھوں پر ،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے: چیئرمین پیمرا ابصار عالم

عدالت کا حکم سر آنکھوں پر ،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیا ...
عدالت کا حکم سر آنکھوں پر ،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے: چیئرمین پیمرا ابصار عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر ہے،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔
پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے ”دنیا نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا حکم سر آنکھوں پر ہے،جیو نیوز کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے،صبح سپریم کورٹ سے پوچھیں گے کہ آپ کے یا ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کریں،ملک میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ چل رہے ہیں،اس کے خلاف تو کوئی عدالت میں نہیں جارہا لیکن جب پاکستان کے ڈی ٹی ایچ کی بات کی گئی ہے تو پی بی اے نے عدالت جانے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی بی اے کے کہنے پر 20سے کم کرکے 5چینل کیے ہیں،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیے جاسکتے ہیں،ڈی ٹی ایچ پاکستان کیلئے سی پیک ہے،خدارا ملک کیلئے سوچئے ،نیلامی ہونے دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیمرا 14سال سے ڈی ٹی ایچ لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن رکاوٹیں ڈالے جانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،ڈی ٹی ایچ کے آنے سے پاکستان کی مڈل کلاس کو فائدہ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کوجھوٹے ، گھٹیاترین انسان قرار دینے کے بعد اپنی طے شدہ ملاقات منسوخ کردی
واضح رہے حکومت نے ڈائریکٹ ٹو ہوم لائسنس کی نیلامی کا اعلان کررکھا ہے ۔

مزید :

قومی -