پاکستان جنوبی ایشاء کا اہم ترین ملک، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے:ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پاکستان جنوبی ایشاء کا اہم ترین ملک، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی ...
پاکستان جنوبی ایشاء کا اہم ترین ملک، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے:ڈاکٹر ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے، عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ دوبارہ سے ابھر رہے ہیں ،غربت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ،انتہا پسندی اور دہشت گردی روز بروز نئے روپ دھار رہی ہے ، ماضی کے بہت سے حل طلب تنازعات اب بھی ایجنڈے پر ہیں ، بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فورم کا صحیح استعمال کرناہو گا ۔

مزید پڑھیں:قطری شاہی خاندان کے 6 لوگوں سمیت 7 افراد اسلام آباد پہنچ گئے

سرکاری ٹی وی کے مطابق وہ نیویارک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کر رہیں تھیں، اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 15سال مکمل ہونے پر مبصر کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں ، پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے کیونکہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیا کا اہم ترین ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ،دنیا کو نئے اورپیچیدہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ دوبارہ سے ابھر رہے ہیں ۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ غربت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ،انتہا پسندی اور دہشت گردی روز بروز نئے روپ دھار رہی ہے ، ماضی کے بہت سے حل طلب تنازعات اب بھی ایجنڈے پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے فورم کا صحیح استعمال کرناہو گا ، شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کی نصف آبادی کی نمائندگی کرتی ہے ۔