خواب میں کنگھی کرتے ہوئے دیکھنا ،ایسے کاموں سے چھٹکارے کی علامت ہے جس کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں اٹھارہے ہوتے ہیں

خواب میں کنگھی کرتے ہوئے دیکھنا ،ایسے کاموں سے چھٹکارے کی علامت ہے جس کی وجہ ...
خواب میں کنگھی کرتے ہوئے دیکھنا ،ایسے کاموں سے چھٹکارے کی علامت ہے جس کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں اٹھارہے ہوتے ہیں

  

لاہور(نظام الدولہ)خواب میں بال سنوارنے کے لئے کنگھی کرنا کئی اعتبار سے اچھی تعبیر کی علامت ہوتا ہے۔حضرت جابر مغربی ؒ کا کہنا ہے کہ خواب میں کنگھی کرنے والا انسان اپنی مراد پاتا ہے،اگر کوئی دوست یا کوئی اور اسکو کنگھی کررہا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ ایسا فرد اسکی مدد کرے گا اور اسکا قرض اتارے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانیؒ نے بھی خواب میں کنگھی کرنے کی تعبیر بیان کی تھی ،وہ فرماتے تھے جس مرد نے خواب میں داڑھی کو کنگھی کی اور اس میں سے بال نکالا تو گویا وہ مال سے زکٰوة نکالے گا۔

خواب میں سر اور داڑھی کو کنگھی کرنے اور اس سے بال نکالنے والے مرد حضرات کو قرض سے نجات ملے گی ،غموں سے چھٹکار پائے گا۔اس کی ایک تعبیر یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ اگر کوئی دوست آپ کو کنگھی کرتا نظر آئے تو وہ آپ کا بزنس پارٹنر بھی بن سکتا ہے۔

خواب میں کیلا کھانے والوں کے لئے خوشخبری

مزید :

روشن کرنیں -