نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی:عاصمہ جہانگیر
لاہور(صباح نیوز)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی ہے۔
نواز شریف جمہوریت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ،2018 میں الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا :شیخ رشید
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیرکا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو این آر او سے خوش نہیں تھیں،مسلم لیگ (ن) کا ماضی بہت خراب ہے۔ جمہوری قوتوں کو اکٹھے ہونا چاہیے تھا، مگرافسوس کہ جمہوری قوتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ قانون کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی جواز نہیں، کل کو یہ لوگ کہیں گے کہ وزیرِ قانون کو پھانسی دی جائے۔