پبلک سیفٹی کمیشن کی منظوری کے بغیرآئی جی کی تعیناتی کیس، سیکرٹری قانون ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیفٹی کمیشن کی منظوری کے بغیرآئی جی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری قانون کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے پبلک سیفٹی کمیشن کی منظوری کے بغیرآئی جی کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کیس انتہائی اہم ہے اس کی روزانہ کی بنیادپرسماعت کریں گے،لا افسر نے بتایاکہ راستوں کی بندش کے باعث سیکرٹری قانون پیش نہ ہوسکے،عدالت نے استفسار کیا کہ پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کے فیصلے پرعمل کیوں نہیں ہوا؟،سرکاری وکیل نے کہا کہ نئے پولیس آرڈرکے ترمیمی ایکٹ کیلئے مسودہ وزیراعلیٰ کوبھجوایاگیا،لاافسر نے کہا کہ نئے قانون کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے، عدالت نے سیکرٹری قانون کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔