اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں ان 13 گیموں میں سے کوئی گیم موجود ہے تو فوراً ڈیلیٹ کردیں، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں ان 13 گیموں میں سے کوئی گیم موجود ہے تو فوراً ڈیلیٹ ...
اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں ان 13 گیموں میں سے کوئی گیم موجود ہے تو فوراً ڈیلیٹ کردیں، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی ایسی ایپلی کیشنز ہوتی ہیں جو ہیکرز کی طرف سے بنائی جاتی ہیں اور ان میں کسی نہ کسی طرح کا وائرس موجود ہوتا ہے۔ جب کوئی صارف انہیں اپنے فون میں انسٹال کرتا ہے تو وہ وائرس اپنا کام دکھانا شروع کر دیتا ہے۔ اب ماہرین نے 13مختلف گیمز کی ایسی ایپلی کیشنز کے بارے میں بتا دیا ہے جو جس کسی کے فون میں موجود ہیں انہیں فوراً ڈیلیٹ کردینی چاہئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ تمام ایپلی کیشنز صرف ایک ڈویلپر کی بنائی ہوئی ہیں جس کا نام ’لوئز او پنٹو‘ (Luiz O Pinto)ہے۔ ان میں کار ریسنگ، موٹرسائیکل ریسنگ، فائرفائٹنگ وغیرہ کی گیمز شامل ہیں جن کی تفصیل آپ خبر میں شامل تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
سائبر سکیورٹی فرم ESETکے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان تمام گیمز میں ایسا وائرس ہے کہ جس فون میں یہ انسٹال کی جائیں یہ اس فون کا کنٹرول سنبھال لیتی ہیں اور اس کا ڈیٹا چوری کرکے ڈویلپر کو بھیجتی رہتی ہیں۔ تحقیق کار لوکاس سٹیفن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ ”یہ تمام گیمز اینڈرائیڈ فونز کے لیے بنائی گئی ہیں اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہیں۔ بظاہر یہ عام ایپلی کیشن لگتی ہیں اور اب تک انہیں لاکھوں لوگ انسٹال کر چکے ہیں۔ ان میں سے کئی تو ٹرینڈنگ بھی کر رہی ہیں اور انہیں تھری سے فور سٹار ملے ہوئے ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کو انسٹال کرنے کے بعد جب چلایا جاتا ہے تو یہ کریش کر جاتی ہیں اور اسی دوران ایک اور ’اے پی کے‘ خود بخود آپ کے فون میں انسٹال ہو جاتی ہے جس کا ڈومین استنبول میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ اے پی کے انسٹال ہونے کے بعد اصل گیمز کی آئیکن کو غائب کر دیتی ہے اور صارف اسے نہیں دیکھ پاتا۔“