اگلے ہفتے شادی ، دلہن بننے کا خواب دیکھنے والی نوجوان لڑکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں خوشیوں کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دلہن بننے کے سپنے سجانے والی لڑکی کو قتل کردیا۔
گلبرگ کے علاقے گرو مانگٹ میں نامعلوم افراد ایک گھر میں آئے اور وہاں سے حرا نامی لڑکی کو اٹھا کر لے گئے۔ لڑکی کے والد نے بیٹی کو بچانے کی جان توڑ کوشش کی لیکن مسلح افراد نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تھوڑی ہی دور جا کر نامعلوم افراد نے لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور قبرستان کے پاس لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 سالہ مقتولہ حرا کی اگلے ہفتے شادی تھی۔