”حکومت میں تھوڑ ی سی عقل ہوتی تو یہ کام نہ کرتی“محسن رانجھا کی نشاندہی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ حکومت کو عقل نہیں آرہی ہے ، اگر ان کو تھوڑ ی سی عقل ہوتی تو پہلے دن سے ہی احتساب کا کام اپنے ذمے نہ لیتے ، یہ کام نیب کو کرنے دیتے اور خود کارکردگی پر توجہ کرتے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، اس وقت ملک میں پانچ ہزار ڈینگی کا مریض ہے ۔ پولیو کے حوالے سے تحریک انصاف کا مقرر کردہ چیئر مین عوام کومس گائیڈ کرتا رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے درخواست دی ہے کہ الیکشن کمیشن میں سکروٹننگ کے عمل کو روکا جائے ۔حکومت کو عقل نہیں آرہی ہے ، اگر ان کو تھوڑ ی سے عقل ہوتی تو پہلے دن سے ہی احتساب کا کام اپنے ذمے نہ لیتے ، یہ کام نیب کو کرنے دیتے اور خود کارکردگی پر فوکس کرتے ۔