ٹیوٹا کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کر رہے ہیں:علی سلمان صدیق

ٹیوٹا کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کر رہے ہیں:علی سلمان صدیق

  



لاہور (پ ر) ئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کر رہے ہیں۔وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ ایم او یو کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ایم او یو پر چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلما ن صدیق اور چئیرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے دستخط کئے۔پی آئی ٹی بی ایم او یو کی رو سے آئی ٹی کے شعبے میں ٹیوٹا کی معاونت کرے گا۔آن لائن پورٹلز، طلبہ اساتذہ اور دیگر سہولیات کے ریکارڈ کی اپ ڈیشن کال سینٹر سروسز،جاب پورٹل سمیت دیگر شعبوں میں پی آئی ٹی بی ٹیوٹا کو اپنی ایکسپرٹیز دے گا۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے سربراہوں نے اتفاق کیا کہ ٹیوٹا اور پی آئی ٹی بی کو مزید شعبوں میں مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔ آئی ٹی کی فیلڈ سے متعلق طلبہ کو ایسے مزید کورسز کروائے جائیں جس سے وہ معقول ماہانہ آمدنی کمانے کے قابل ہو سکیں خصوصاً بیرونِ ممالک اور فری لانسنگ کی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا اپنے نئے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے جس میں جدید تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے حصول تک ٹیوٹا اپنے طلباء کے ساتھ ہو گا۔

مزید : کامرس