آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسرز یونین کے عہدیداران کااجلاس
لاہور(پ ر)آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسرز کی یونین کااجلاس اکاؤٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوکے دفتر میں ہوا جس میں صدر یونین اے جی پنجاب ظہیر میو، محمد ارشاد شاکر، محمدشفیق کے علاوہ آڈٹ ورکس، اکاؤنٹس ورکس، پی اینڈ ٹی آڈٹ، سول آڈٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی گئی جس کے مطابق عدالت عالیہ سپریم کورٹ نے چار سال قبل سینئر آڈیٹر بی ایس 16سے بی ایس 18میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ د یا تھا اب اس پر عملد رآمدکرنے کیلئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور آڈیٹر جنرل کے افسران رکاوٹ نہ بنیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور اس وقت کئی سینئر آڈیٹر 30سال سے بی ایس 16میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق سینئر آڈیٹر بی ایس 18کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلے پر فوری عملد درآمد کیا جائے کیونکہ 30سال سے بی ایس 16میں کام کرنے والے سینئر آڈیٹر زکی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور اس فیصلے پر عمل ہونے سے نہ صرف سینئر آڈیٹر بلکہ دیگر ملازمین اپنے فرائض مزید بہتر اور خوش اسلوبی سے سرانجام دینگے۔