لمز میں سالانہ اوپن ڈے کاانتہائی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

لمز میں سالانہ اوپن ڈے کاانتہائی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

  



لاہور (پ ر)لمزنے اپنی سالانہ روایات کے مطابق اپنا فلیگ شپ اوپن ڈے ایونٹ انتہائی جوش و خروش کیساتھ منعقد کیا جس میں لمز کمیونٹی نے طلباء اور اُن کے اہلخانہ کا پرتباک استقبال کیا۔ اس پروگرام نے مہمانوں کو لمزکے فعال کیمپس کا دورہئ کرنے سمیت پیش کردہ مختلف ڈگریوں کے بارے میں بھی جانکاری کا موقع فراہم کیا۔ طلباء اور اُن کے اہلخانہ نے لمزمیں لائف کا فرسٹ ہینڈ تجربہ کیا اور یونیورسٹی کے پیشکردہ مواقعے دریافت کئے۔ دِن کی شروعات کا آغاز میزبان کے ساتھ مشغول سرگرمیوں سے ہوا۔ طلباء کو فیکلٹی ممبران اور سابق طلباء کے ساتھ پروگرامز اور نیٹ ورک کے بارے میں خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ معلومات کے سیشنز میں شرکت کا موقع ملا۔ سیشنز میں مشغول رہنے کے دوران بہت ساری خصوصی بات چیت کی بھی اجازت رہی۔ فارغ التحصیل اور ڈاکٹریٹ پروگرامز کے انفارمیشن سیشنز میں ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم بی اے اور ای ایم بی اے پروگراموں کی پریزنٹیشنز شامل تھیں۔ فیکلٹی ممبران نے اپنے مخصوص پروگرامز اور اسکولوں کی نمائندگی کی اور ڈگری، ریسرچ مواقع کے ساتھ ساتھ گریجویشن کے بعد کیریئر کے امکانات کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی۔ ہر سیشن سوالات و جوابات کے راؤنڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جہاں ممکنہ طلباء اپنے سوالات کے لئے جامع جوابات حاصل کر سکے۔ وائس چانسلر لمز یو نیورسٹی ڈاکٹر ارشد احمد نے انڈر گریجویٹ سیشن کا آغاز سامعین کا استقبال کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا ”مستقبل کے راستے کا فیصلہ کرنا مشکل ہے تاہم اگر آپ سخت محنت، دیانتداری اور فراخ دلی کو ان اقدار کی حیثیت سے رکھنے کیلئے تیار ہیں جو آپ کی رہنمائی کرینگی تو پھر آپ واقعی لمز کو اپنا گھر محسوس کرینگے۔“ اُنہوں نے متوقع طلباء کے جوش و جذبے اور تجسس کو سراہا اور ان سے تعلیم اور تعلیمی شوق کو جاری رکھنے کی تاکید کی۔ ڈاکٹر ارشد احمد نے مہمانوں کو فیکلٹی، عملہ اور سابق طلباء سے براہ راست گفتگو کے مواقع کو بروئے کار لانے کی ترغیب بھی دی کیونکہ اس طرح کی ملاقات کا کوئی متبادل نہیں ہے۔سامعین یونیورسٹی میں پیش کی جانے والی مختلف ڈگری پروگرامز کے بارے میں جان کر بہت خوش ہوئے۔ لمزمیں طلباء کو ”کوئی سرحد نہیں“ کے ساتھ علم حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی مخصوص فیلڈ کا مطالعہ کرنے و الے طلباء صرف اس ایریا میں کورسز لینے تک ہی محدود نہیں ہوتے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شعبے سے باہر کے دیگر مضامین بھی تلاش کریں اور اپنے تجربات کو مالا مال کرتے ہوئے معیاری بنائیں۔ علاوہ ازیں تبادلے کے بہت سے متبادل پروگرام بھی موجود ہیں جن کے ذریعہ طلبہ بین الاقوامی نمائش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر آفس آف ایڈوانسمنٹ لمز محترمہ نزہت کامران نے اِس تقریب کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی اور کہا ”یہ ہمارے مستقبل کے طلبہ کے لئے کیمپس کا دورہئ کرنے اور یونیورسٹی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا ایک بہت ہی اچھا موقع ہے۔ طلباء اور اُن کی فیملیز آزادانہ طور پر اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اس انداز میں مشغول ہو سکتے ہیں جو کہ آن لائن ممکن نہیں ہے۔“اس ایونٹ کے دوران سابق طلباء کے سیشن میں لمز کے کامیاب المنی کی ذاتی کچھ اسٹوریاں پیش کی گئیں۔ اُنہوں نے اپنے المامیٹر کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کئے اور یونیورسٹی لائف کو گامزن کرنے کے طریقہ کار سے متعلق بہت سے مفید مشورے بھی فراہم کئے۔ اُنہوں نے خواہشمند طلبہ کو اپنی پسند کے موضوع پر چلنے کی ترغیب دی اور آئندہ وہ بھی لمز کامیابی کی کہانی بنیں۔ اس دوران شرکاء کو لمزمیں داخلے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی ملا، وہ درخواست کے عمل کو سمجھنے اور کسی بھی خدشات کو واضح کرنے کے قابل رہے۔ شرکاء نے یونیورسٹی کی طرف سے پیش کی جانے والی فنانشل ایڈ کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی اور یہ جان کر انتہائی خوش ہوئے کہ چالیس فیصد طلباء سالانہ کچھ نہ کچھ مالی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں شریک مقامی سطح کی ایک طالبہ مریم خان نے تبصرہ کیا، ”انتہائی مددگار ہونے کے علاوہ میں واقعتا اوپن ڈے سے لطف اندوز ہوئی۔ منتظمین نے سارا دن ہمیں مصروف رکھا اور بہترین انداز میں لمزکی لائف سے ہمارا تعارف کروایا۔“سیشن کے اختتام پر یونیورسٹی اور اس کے پروگرامز کے بارے میں مفصل تفہیم سے آراستہ طلباء اور اُن کے اہلخانہ کے ممبران اگلے قدم کے طور پر یونیورسٹی میں داخلے کے لئے تیار محسوس ہوئے۔ ممکنہ طلباء کے پاس پہلے ہی 2020ء کے انتخاب میں کافی مو قع موجود تھا، اوپن ڈے ٹیسٹ کا اصل مقصد یہ تھاکہ آنے والے طلبہ کو ایک بہترین طریقہ فراہم کرنا کہ لمزمیں تعلیم حاصل کرنا کیسا رہیگا۔

مزید : کامرس