ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں: محمد خالد وسیم
لاہور(پ ر) چیئرمین نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے، ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے ماحول میں کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی تھرائی کچرا لازماً صاف کریں، بروقت تشخیص اور علاج کرانے سے مریض جلد اور مکمل طور پر صحتیاب ہو جاتا ہے۔ ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے جو ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ مچھر گھریلو مچھر کہلاتا ہے اور ہمارے گھروں کے اندر اور آس پاس موجود پانی میں پرورش پاتا ہے، ڈینگی مچھر ذخیرہ کئے گئے پانی میں پرورش پاتے ہیں،مادہ مچھر مختلف جگہوں، گھروں، سکولوں اور دفتروں وغیرہ میں رکھے گئے پانی کے برتن، ڈرم، ریفریجریٹر کی ٹرے، روم کولر، اے سی کے ڈرین، گملے، پانی کی ٹینکیاں اور جہاں بارش کا پانی جمع ہو انڈے دیتی ہے۔