خاقان سکندر کو نیا جیون اور ڈاکٹہرز کاسربراہ مقرر کر دیا گیا

خاقان سکندر کو نیا جیون اور ڈاکٹہرز کاسربراہ مقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) نیا جیون (Naya Jeevan) اور ڈاکٹہرز (doctHERs) کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے ایک اعلان کے مطابق خاقان سکندر کو، یکم نومبر، 2019ء سے، دونوں اداروں کا مشترکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر کر دیا گیا ہے۔نیا جیون کارپوریشنز اور کارپوریٹ ویلیو چین میں کام کرنے والے کارکنان کی نامکمل ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے صحت اور تندرستی کے حوالے سے دُوررَس اثرات مرتب کرنے والے سولوشنز تیار اور فراہم کرتا ہے نئی تقرری کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے، دونوں اداروں کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین، ڈاکٹر عشر حسن نے کہا،”ہم انتہائی پراعتماد ہیں کہ خاقان اُس قسم کی عملی قیادت فراہم کریں گے جس کی ابتدائی سے درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ان کی مکمل گنجائش تک لے جانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔“خاقان سکندر پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کا ادارتی تجربہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں وہ اَمن فاؤنڈیشن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز (ہیلتھ کیئر) کے رُکن اور جنرل مینجر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اَمن فاؤنڈیشن پاکستان کی ممتاز سماجی انٹرپرائزز میں سے ایک ہے جو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
خاقان مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور افریقہ میں بھی اقوام متحدہ کے مختلف پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔گزشتہ دہائی میں نیا جیون نے کامیابی سے قابل اعتماد بیمہ پارٹنرہونے کا ثبوت دیا ہے اور اِس کے اہم کلائنٹس میں یونی لیورز، فریزلینڈ کیمپینا(اینگروفوڈز)، شیل اور ریکٹ اینڈ بینکزر کے علاوہ متعدد اہم کلائنٹس شامل ہیں۔فروری 2017ء سے ڈاکٹہرز کی کوششوں کا مقصد پاکستان میں صحت کے ایکوسسٹم میں خدمات کی فراہمی میں موجودخلاء کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ رابطہ کے ذریعہ پرُ کررہا ہے جن کی صلاحیتوں سے پوری طرح فائدہ اٹھایا نہیں گیا ہے اورانھیں کم مراعات یافتہ صارفین تک پہنچانا ہے۔گزشتہ 12مہینوں کے دوران، ڈاکٹہرز سے دس لاکھ سے زائد افرد کو فائدہ پہنچا ہے جس کی توثیق حال ہی مین ملین لائیوز کلب (Million Lives Club) میں ہونے والی شمولیت سے ہوتی ہے۔ ملین لائیو کلب ایک عالمی ادارہ ہے جس کے لیے فنڈز گلوبل انوویشن فنڈ فراہم کرتا ہے تاکہ ایسے موجدوں اور انٹریپرینیورز کی خدمات کو سراہا جا ئے جو ایسے افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں 5 امریکی ڈالرز سے بھی کم پر گزر بسر کر رہے ہیں۔آگے کی جانب سفر جاری رکھتے ہوئے، دونوں کمپنیاں اعلیٰ پیمانے پرصحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے اداروں کے طور پر مل جل کرکام کریں گی جس کا مقصد نجی اور سرکاری شعبوں میں بڑے اداروں کو ٹرن کی (turnkey) سولوشنز فراہم کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -