کاروباری مراکز پر چھاپے مارکر تذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

کاروباری مراکز پر چھاپے مارکر تذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایف پی سی سی ...

  



لاہور(این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاہے کہ پورے صوبے میں افواہوں کی بنیاد پر چھوٹی دکانوں اور تاجروں کے کاروباری مراکز پر چھاپے مارکر ان کی تزلیل کرنا اور بغیر کسی جواز کے جرمانے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کاروباری برادری کو سازگار ماحول مہیا کرنے کی بجائے ہراساں کرنے سے باز رہے۔حکومتی محکمے غیر متعلقہ اداروں کو ساتھ ملا کر کاروباری مراکز پر چھاپے مارکر کاروباری برادری کو بے عزت اور ہراساں کرتے ہیں جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔ رؤف مختارنے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرئے جس سے کاروبار متاثر ہو اور کاروباری افراد اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کریں۔

حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور اکنامک زونز کی طرف توجہ دے۔

مزید : کامرس