سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے آٹھواں اجلاس کا انعقاد

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے آٹھواں اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا آٹھواں اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا، اس میٹنگ میں اتھارٹی کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے مالی سال 2019-20 کیلئے بجٹ کو منظور کر لیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت چیئرپرسن/وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبود، سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے کی۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عظیم الرحیم خان میو نے اتھارٹی کے ممبران کو اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور اب تک اتھارٹی کے زیر انتظام ہونے والے پروگرامز اور کام کے حوالے سے بتایا۔اتھارٹی کے ممبران نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔اس اجلاس میں سیکرٹری قانون شارق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری قانون روبینہ آصف، سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر محمد نواز شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری سماجی بہبود محترم ابوبکر مدنی، ایڈووکیٹ شوکت راہموں، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری وسیم زیدی، ممبر صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز، عورت فاؤندیشن کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ملکہ خان نے شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔اس میٹنگ کے اختتام پر چیئرپرسن/وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبود، محرم سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے چائلڈ پروٹیکشن افسران میں سرکاری گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کی۔

مزید :

کامرس -