میپکو ٹیمو ں نے 123بجلی چور دھر لئے‘5پر مقدمات کرا دئیے

  میپکو ٹیمو ں نے 123بجلی چور دھر لئے‘5پر مقدمات کرا دئیے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 123بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ81ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27 لاکھ11ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔5 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔20نومبرکو ملتان میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو19690یونٹس چوری کرنے پر399786 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر