فوڈ اتھارٹی کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے‘ ڈاکٹر ظفر اقبال 

        فوڈ اتھارٹی کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے‘ ڈاکٹر ظفر ...

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) بیمار مرغیوں کی فروخت اورغلیظ پانی سے سبزیوں کی کاشت کے علاوہ غیر معیاری دودھ اور بغیر ROپلانٹ برف بنانے کے خلاف موثر کاروائی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

 کے بہترین نتائج موصول ہوئے ہیں،فوڈ آئٹم بنانے والی بیکریوں اور فروخت کرنے والی دکانوں میں صفائی کا نظام بہتر ہونے سے انسانی بیماریوں میں کمی آئی ہے۔کسی کو فوڈ اتھارٹی کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے،جرمانے کرنے شوق نہیں لیکن جب باربار تنبیہ کے باوجود دکاندار خود کو درست نہ کرے تو جرمانہ ضروری ہوتاہے۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے رجسٹریشن کیلئے آئے ہوئے دکانداروں سے ایک میٹنگ میں کی، انہوں نے کہاکہ بازار میں کسی صورت بیمار مرغیوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی جو ایسا کرے گا اس کی نشاندہی کریں فوری طور پر شکایات کا تدارک کیاجائیگا، انہوں نے کہاکہ دکاندار بے شک منوں کے حساب سے مرغی کاگوشت فروخت کرے لیکن کسی ایک جگہ دس ذبح شدہ مرغیوں کو ایک ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ عوام کو صاف ستھری صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بناناہے جس کیلئے ہماری ٹیمیں مختلف دوردراز کے علاوقوں میں سرگرداں ہیں۔انہوں نے آخر میں کہاکہ انسانی غذا میں استعمال کیلئے نمک کی کوالٹی کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔

ڈاکٹر ظفر

مزید : ملتان صفحہ آخر