تعلیمی بورڈ کی جانب سے سکولوں کی ویب سائٹ بند کئے جانے پر پنجاب ٹیچرز یونین کا احتجاج

       تعلیمی بورڈ کی جانب سے سکولوں کی ویب سائٹ بند کئے جانے پر پنجاب ٹیچرز ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے ملتان تعلیمی بورڈ کی جانب سے سکولوں کی ویب سائٹ بند کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے کہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 جس کی وجہ سے بالخصوص میٹرک کے طلبہ کو داخلوں کے سلسلے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ سکولوں کی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی بورڈملتان نے اس لئے ویب سائٹ بند کی ہے کہ سال 2010.11,12کے طلبہ نے سند کی فیس جمع نہ کرائی ہے جس کی وجہ سے ویب سائٹ بند کر دی گئی ہے جو کہ سراسر معصوم طلبہ کے ساتھ تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور احکامات جاری کریں اور طلبہ کا مسئلہ حل کرائیں۔

احتجاج 

مزید : ملتان صفحہ آخر