رحیم یار خان: درجن سے زائد ایس ایچ اوز کے تبادلے

رحیم یار خان: درجن سے زائد ایس ایچ اوز کے تبادلے

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او رحیم یارخان نے ضلع بھر کے درجن سے زائد ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور نے ضلع کے درجنوں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

ایس ایچ اوز کے تبادلے کرتے ہوئے اظہر جاوید پولیس لائن بہاولپور سے تھانہ اے ڈویڑن رحیم یار خان، محمد اسلم صابر اے ڈویڑن سے پولیس لائن، نذیر جاوید پولیس لائن سے تھانہ ایئرپورٹ رحیم یار خان، ایس ایچ او محمد اصغر تھانہ ایئر پورٹ سے چوکی انچارج کوٹ کرم خان، ایس آئی حسین رضا نظامی تھانہ اقبال آباد سے سٹی صادق آباد، جام محمد اعجاز تھانہ بھونگ سے تھانہ کوٹسبزل، سب انسپکٹر امجد رشید پولیس لائن سے تھانہ اقبال آباد، جام عبدالکریم انسپکٹر تھانہ سہجہ سے تھانہ اسلام گڑھ، محمد یٰسین گجر پولیس لائن سے ایس ایچ او کوٹسمابہ، انسپکٹر ذاکر گجر تھانہ صدر صادق آباد سے پولیس لائن، جام منظور احمد چوہان پولیس لائن سے تھانہ آباد پور،رانا عبدالہادی پی ایس او ٹو ڈی پی او ایس ایچ او تھانہ رکن پور، انسپکٹر اللہ یار سیفی ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ سے پولیس لائن، سب انسپکٹر رانا محمد اشرف پولیس لائن سے ایس ایچ او سی ڈویڑن رحیم یار خان، انسپکٹر حاجی محمد صفدر پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ تبسم، سب انسپکٹر رئیس بشیر احمد ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سے پولیس لائن، غلام حیدر شر ایس ایچ او آباد پور سے ایس ایچ او تھانہ سہجہ، رشید نائچ ایس ایچ او سی ڈویڑن سے ترنڈہ محمد پناہ تعینات کر دیئے گئے۔

تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر