سندھوتر لا بچاؤ تحریک ماہی گیروں کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ شیخ جاوید اقبال

سندھوتر لا بچاؤ تحریک ماہی گیروں کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ شیخ جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ماہیگیروں کے عالمی دن پر تونسہ بیراج واقع این جی او کے سنٹر پر ایک تقریب ہوئی،تقریب سے خادم حسین کھر،شیخ جاوید اقبال، کلثوم مائی، عزیزہ خادم،شیخ مشتاق، رزاق خان ودیگر خطاب کرتے ہوئے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کہا کہ ماہیگیریں دریائے سندھ پر رہائش پذیر ہیں ان کے حقوق بہی ویسے ہی ہیں جو سب پاکستانیوں کے ہیں اس کے باوجود دریائے سندھ سمیت پورے پنجاب میں 6 لاکھ ماہیگیر ہیں جو کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ان میں سے اکثریت ماہیگیر ٹہیکیداروں کے غلام بن چکے ہیں یعنی بدہل مزدور اور ان کو زندگی گزارنے کی آزادی نہیں ہے تعلیم کیلیے بہت بڑے مسائل ہیں صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم دن رات دریا و جنگل میں ٹہیکیداروں کیلیے مچھلی پکڑتے ہیں جن کی اجرت پوری نہیں ملتی نہ ہی شکار کے آلات پٹرول کشتی کیمپ کھانے پینے اور رہن سہن کا کوئی سامان ٹہیکیداروں کی طرف سے نہیں ملتا اور مچھلی پکڑ کر پوری دنیا میں سپلائی کی جاتی ہے پوری دنیا کو مچہلی پکڑ کر دینے والے دریائے سندھ کے ماہیگیر عورتیں بچے بڑے خود بھوک ننگ میں زندگی گزار رہے ہیں یہ حکومت اور منتخب نمائندوں کیلیے لمحہ فکریہ ہے اور محکمہ فشریز کروڑوں روپے مچہلی کے ٹھیکوں سے ریونیو اکٹھا کرتی ہیں تو ماہیگیروں کے حقوق اور بنیادی سہولیات کیلیے کوئی فنڈ نہیں خرچ کیا جاتا حتی کہ ماہیگیروں کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ فشریز نے ماہیگیروں کے بنیادی سہولیات و حقوق کیلیے کوئی پروگرام تک نہیں کیا لہذا سندھو بچاو ترلا تحریک ماہیگیروں کے حقوق کیلیے پر امن جدوجہد کر رہی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ پوری دنیا کی طرح پنجاب میں مچہلی کا ظالمانہ ٹہیکیداری نظام ختم کیا جائے اس میں 15 سالوں سے سندھو بچاو ترلا تحریک کے سرگرم کارکنان پر جھوٹے مقدمات کا تحفہ دیا جاتا جس کی سندھو بچاو ترلا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اس کے علاوہ دریائے سندھ پر غیر قانونی پرندوں کے شکار کو روکا جائے دریا کو آلودگی سے پاک کیا جائے اور تونسہ وائیلڈ لائف سنگچری میں وائیلڈ لائف کا تحفظ اور فارسٹ کا تحفظ پر ماہیگیروں کو WWF کے منور اقبال چوہدری نے آگاہی سیشن دیا گیا سندھو بچاو ترلا تحریک کے خادم حسین کہر شیخ جاوید اقبال کلثوم مائی عزیزہ خادم شیخ مشتاق رزاق خان ودیگر نے ماہیگیروں کے عالمی کے پروگرام میں شرکت کی،بعد ازاں مچھلی کے ٹھیکیداروں کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
جاوید اقبال