کار اور ٹینکر میں تصادم 3افراد جاں بحق‘ دیگر حادثات میں 5چل بسے

  کار اور ٹینکر میں تصادم 3افراد جاں بحق‘ دیگر حادثات میں 5چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صادق آباد‘ رحیم یار خان (نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ کار اور پانی کے ٹینکر میں تصادم میں 3افراد جبکہ دیگر حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق ملتان سکھر موٹر وے پر صادق آباد کے علاقہ بھٹہ واہن میں پانی والی ٹینکی سے ٹکرانے سے کار سوار تین افراد جاں بحق تین شدید زخمی ہوئے متاثرہ کار سوار فیصل آباد سے کراچی جارہے تھے جاں بحق ہونے والا کا تعلق کراچی کے علاقہ گارڈن ایسٹ کے ایک ہی خاندان سے تھا جاں بحق ہونے والے خاندان میں میاں بیوی اور ان کی 21سالہ بیٹی مدیحہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

شامل ہیں جب کہ تین بچے انیقہ،فضا اور احمد شامل ہیں جب کہ میاں بیوی کی شناخت امجد علی اور ثمینہ سے ہوئی، ریسیکو کے مطابق حادثہ پانی والی ٹینکی کے اچانک موڑ کاٹنے سے پیش آیا ملتان سکھر موٹر وے کے افتتاح کے بعد مسلسل حادثات نے حکام کو ہلاکر رکھ دیا آج صبح فیصل آباد سے کراچی جانے والی کار صادق آباد کے علاقہ بھٹہ واہن میں پانی والی ٹینکی سے جاٹکرائی حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ٹینکی کے مکمل نیچے گھس گئی اور دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمیوں کا ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسیکو آپریشن میں چا رایمبولینسز اور امدادی گاڑی نے حصہ لیا حادثہ کے بعد ملتان سے سکھر جانے والا ٹریک بند کردیا گیا جس کے بعد کرین کے ذریعے متاثرہ گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کی گئی ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والی دوخواتین سمیت پانچ افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔36زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ خانپورکی رہائشی 35سالہ شمشاد بی بی کے ساتھ پیش آیا جواپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ چادر ٹائر میں پھنس جانے کے باعث سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی‘ دوسراحادثہ کشمورکی رہائشی 40سالہ ارباب بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالا‘ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی‘ تیسراحادثہ بنگلہ اچھا کے رہائشی35سالہ غلام عباس کے ساتھ پیش آیا جواپنی کارمیں سوار ہوکر جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث آگے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا اور شدید زخمی ہوگیا‘ چوتھا حادثہ سردار گڑھ کے رہائشی14سالہ محمدفضل کے ساتھ پیش آیا جو ٹریکٹرٹرالی پر مٹی لوڈ کرکے کھیت سے نکال رہاتھاکہ ٹرالی پھنس جانے پر ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نیچے آکر وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ پانچواں حادثہ بستی کٹہ کے رہائشی25سالہ عبدالمالک کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث سامنے آنیوالے رکشہ سے جاٹکرایااور شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگے‘ جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے36افراد جن میں جناح پارک کی رہائشی12سالہ حبیبہ بی بی‘ بستی غریب شاہ کی31سالہ شمیم اختر‘ عباسیہ پل کی16سالہ نمرہ اظہر‘ مجاہدکالونی کی 40 سالہ نازیہ بی بی‘ میانوالی قریشیاں کا35سالہ محمدخان‘ چک72 کا 45سالہ زاہد‘ گڑھی اختیارخان کا90سالہ غلام قاسم‘ چک229 کا 45سالہ حق نوازاور40سالہ محمدبخش وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثات