میلسی: ناکافی شواہد‘ دوہرے قتل کیس میں ملوث 4ملزمان بری

  میلسی: ناکافی شواہد‘ دوہرے قتل کیس میں ملوث 4ملزمان بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(تحصیل رپورٹر)عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر دوہرے قتل کے چار ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔تفصیل کیمطابق موضع رہولہ کے رہائشی ممتاز اور خاتون مریم بی بی کو ناجائز (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

تعلقات کے شبہ میں کھیت میں بلا کر دونوں کو قتل کر دیا گیا اس وقوعہ کا مقدمہ چاہ قاضی والا کے رہائشی اور مقتول کے بھائی اللہ دتہ کی مدعیت میں تھانہ مترو میں درج ہوا جس میں مدعی مقدمہ نے عبد الرزاق، محمد صدیق، مظہر اور اظہر کو ملزم نامزد کیا پولیس تھانہ مترو نے چالان مرتب کر کے عدالت پیش کیا جہاں سماعت کے بعد گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد جہانگیر اشرف نے ملزمان کے وکیل چوہدری شکیل احمد سندھو کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بناء پر دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔
ناکافی شواہد