خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

  



ملتان (وقائع نگار) تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے خاتون کے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

۔ تفصیل کے مطابق مدینہ کالونی سمیجہ آباد کے رہائشی کاشف حسین نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 19نومبر کی صبح میری بیوی گلناز عرف شازیہ گھر کے کچن میں ناشتہ بنانے کی غرض سے گئی تو وہاں موجود میری تائی اماں مجیداں بیگم کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، جس پر مجیداں بیگم نے میری بیوی کے اوپر پٹرول چھڑک کر ا?گ لگادی اور وہ بری طرح جھلس گئی، جسے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا،پولیس نے کاشف حسین کی مدعیت میں مجیداں بیگم کے خلاف مقدمہ درج کرکیتفتیش شروع کردی ہے۔

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر